وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  • July 21, 2020, 3:21 pm
  • National News
  • 154 Views

وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں میں پیار دیکھا، پنجاب بھی محبتیں نچھاور کر رہا ہے، تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے جس کیلئے ایک ارب روپے کا چیک حکومت بلوچستان کے سپرد کیا جا چکا ہے، پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موسی خیل میں طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، بلوچستان کے مریضوں کو سرحدی علاقے سے ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے لئے ریسکیو سروس دیں گے، ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے مریض مستفید ہوں گے۔