کراچی میں آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  • July 24, 2020, 11:45 am
  • National News
  • 190 Views

آئسکریم باکس میں ہیروئن سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے آئسکریم کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے والے بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر کے تین کلو ہیروئن بر آمد کر لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی سائٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہارون آباد سٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم حاجی خان ولد سید علی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے تین کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزم موٹر سائیکل پر رکھے آئسکریم کے باکس میں آئس کریم کے اندر ہیروئن رکھ کر کر بلوچستان سے لاکر کراچی کے علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔گرفتار ملزم نے سے قبل بھی آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 50لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی ،راہوکی تھانہ کی پولیس نے گوٹھ کھاکو میر بحر کے قریب شراب کی ایک بھٹی پر چھاپہ مارا اور آچر ملاح ولد کھاکو ملاح کو گرفتار کرکی40لیٹر کچی شراب اور 10لیٹر تیار شراب برآمد کرلی جب کہ ملزم سے ایک موٹر سائیکل نمبرHBE8030بھی برآمد کی ہے جبکہ ایک دوسری کاروائی میں اسی مقام سے کاشف علی ولد صادق علی کو گرفتار کرکے اس سے 5لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ اسکا ایک ساتھی وکیو کاروولد دریا ملاح 5لیٹر شراب چھوڑ کر فرار ہو گیاہے جس کی تلاش جاری ہے۔
جبکہ راولپنڈی میں بھی 2منشیات فروش گرفتار کیے گئے ہیں جن سے ، چرس برآمد ، ہوئی۔ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حنوک ساگر کو گرفتار کر کے1کلو100گرام چرس کی۔