اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم کو بحال کردیا

  • July 24, 2020, 11:47 am
  • Science & Technology News
  • 173 Views

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبجی گیم کو بحال کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پرپابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم کو بحال کرتے ہوئے پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے۔اس فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی آئی نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔پب جی انتظامیہ سے سیشنز اور پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد پوچھی گئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرول کی تفصیلات طلب کی تاہم انکی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پی ٹی اے نے شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنیوالی کمپنی نے درخواست دائر کی تھی۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری بحال کردے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر 'پب جی' گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔
پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پریس رلیز میں بتایا گیا تھا اس گیم کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیم کی وجہ سے کئی نوجوا خودکشی بھی کر رہے جبکہ اس کی وجہ سے نوجوانوں کے وقت اور صحت کا ضیاع ہورہا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب اس حوالے سے والدین اور لوگوں کے تاثرات لیے جائیں گے کہ انکا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔ دوسری جانب پب جی شائقین نے گیم کی پابندی کے خلاف دھرنا دینے کی مںصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ معروف گیم 'پب جی' پر پابندی کے خلاف سوشل میڈی صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار تو کیا جا رہا تھا لیکن اب شائقین نے اس پابندی کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے شائقین نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنی دھمکیاں سامنے رکھی ہیں۔ ایک صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیر تک ٹویٹر پر ٹریند بنائیں گے، اگر گیم سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو ہم اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔