کراچی میں موٹر سائیکل کی قیمت صرف500 روپے

  • July 24, 2020, 11:47 am
  • Breaking News
  • 141 Views

کراچی میں موٹر سائیکل کی قیمت صرف500 روپے، کراچی میں چوروں نے موٹر سائیکل چوری کر کے صرف500 روپے میں فروخت کرنا شروع کردی، تفصیلات کے مطابق جہاں ہمیں دنیا بھر میں عجیب و غریب اور دلچسپ خبریں سننے کو ملتی ہیں وہیں شہر قائد کراچی سے ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور نے موٹر سائیکل چوری کر کے 500 روپے میں فروخت کر دی۔
پولیس کے مطابق چور نے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد صرف 500 روپے میں فروخت کر دی۔موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور نشے کا عادی ہے، جس نے اپنی نشے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے موٹرسائیکل چوری کی۔ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے چور کو گرفتار کرلیا ہے، چوری میں ملوث دوسرے چور کی تلاش بھی کی جارہی ہے جبکہ موٹر سائیکل خریدنے والے شخص کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں کہ چور لوہے کا سامان یا گٹروں کے ڈھکن وغیرہ چوری کرکے بیچ دیتے ہیں یا پھر موٹرسائیکل چوری کر کے کم قیمت میں فروخت کردیا جاتا ہے لیکن یہ ایک انوکھا واقعہ ہے جہاں دو چوروں نے صرف پانچ سو روپے کیلئے موٹرسائیکل چوری کی اور بیچ ڈالی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد لیتے ہوئے ایک چور کو دھر بھی لیا جبکہ چوری کا موٹرسائیکل خریدنے والے شخص کی بھی تلاش جاری ہے۔
ابھی تک چور نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس نے اس سے قبل کوئی موٹرسائیکل اتنی سستی فروخت کی ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹڑ سائیکل مکینک نشئیوں سے چوری کے موٹر سائیکل خرید کر ان کے پارٹس الگ کر کے بیچ دیتے ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی موٹرسائیکل کینک گرفتار نہیں ہوا ہے۔ پولیس مزید تحقیق کر رہی ہے۔