وفاقی حکومت کا بلوچستان میں بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ

  • July 24, 2020, 12:02 pm
  • National News
  • 155 Views

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ قائم کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کمپنی وفاق کے تعاون سے قائم کی جائے گی، کمپنی کے قیام کے لیے ای سی سی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو صبح ساڑھے 11 بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
اجلاس میں رواں سال 2020ء کے لیے تمباکو کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری، حکومتی ڈیپارٹمنٹس اور این سی او سی اسٹیک ہولڈرز کی ماڈلنگ و موبائل ایپ کے لیے سسٹمز ڈیٹا اینالسز تعینات کرنے کی منظوری دینے پر بھی غور ہوگا۔