کوئٹہ میں عید اوراس کے بعد دہشت گردی کا خدشہ ہے، ایڈیشنل آئی جی پولیس

  • July 24, 2020, 12:03 pm
  • Breaking News
  • 235 Views

کوئٹہ: ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، خودکش حملوں اور دھماکوں کی دھمکیاں مل رہی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں عید اور اس کے بعد بھی سیکیورٹی تھریٹ ہے، دہشت گردی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، خودکش حملوں اور دھماکوں کی دھمکیاں مل رہی ہے، تاہم پولیس اور اداروں کے اقدامات عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہیں۔
کورونا کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ اگر کورونا کے حوالے سے احتیاط نہیں کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا نہایت ضروری ہے۔