بیرسٹر فروغ نسیم نے ایوان صدر میں وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

  • July 23, 2020, 12:11 pm
  • National News
  • 91 Views

بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔

صدر عارف علوی نے بیرسٹر فروغ نسیم سے حلف لیا، تقریب میں اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔ فروغ نسیم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر دلائل دینے کے لئے اپنی وزارت سے استعفی دے کر حکومتی وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے آج تیسری بار وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔