کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 اموات اور 1209 افراد متاثر

  • July 23, 2020, 12:13 pm
  • COVID-19
  • 171 Views

ملک بھر گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اس میں اضافہ ہواہے اور 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1209 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1209 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 763 ہو گئیں ہیں تاہم دو لاکھ 19 ہزار 783 افراد صحت یاب ہونے کے گھروں کو لوٹ گئے ہیں لیکن 1316 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 883 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 91 ہزار 423 ، بلوچستان میں 11 ہزار 523 کے پی کے میں 32 ہزار 898 ، اسلام آباد میں14 ہزار 766 ، گلگت بلتستان میں 1918اور آزاد کشمیر میں اب تک 1989 افراد میں وائرس کی تصدیق چکی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہان تعداد 2105 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 2096، کے پی کے میں 1169، اسلام آباد میں 162، گلگت بلتستان میں 46 ، بلوچستان میں 136اور آزاد کشمیر میں 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔