کورونا کے پھیلاؤکے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمرنے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • July 23, 2020, 12:14 pm
  • COVID-19
  • 135 Views

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پرعمل نہ ہونے کی صورت میں آنے والے مہینوں میں سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ وبا کو کنٹرول کرنے میں قومی ہم آہنگی سے دورس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کی میزبانی میں اجلاس کی صدارت وفاقی وزیراسد عمر نے کی جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔وزیراعلی بلوچستان نے این سی او سی کے صوبائی سطح پر اجلاس ک سراہا اور کہا کہ این سی اوسی کی جانب سے بین الصوبائی رابطوں میں اہم کردارادا کیا گیا۔اجلاس کے دوران اسد عمرنے ہیلتھ گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کیلئے صوبائی حکومت اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔اجلاس میں مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی نماز کے دوران انتظامات کرنے پر زور دیا دیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو عید اورمحرم کے دوران ایس اوپیز پرعملدرآمد پر زوردینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5709 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 69 ہزار 191 افراد متاثر ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1763 کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 100، سندھ میں دو ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے،ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہےاور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔