پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

  • July 23, 2020, 12:15 pm
  • Breaking News
  • 147 Views

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے، مقتولین میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں دوست ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئ ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔