شناختی کارڈ بنانے والا ایجنٹ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

  • July 23, 2020, 12:20 pm
  • Breaking News
  • 292 Views

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) نے کوئٹہ میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے والا ایجنٹ اور حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبارکرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان کی ایک ٹیم نے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے والا ایجنٹ کو گرفتار کیا جو نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بناتا تھا۔

اسی طرح ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے علمدار روڈ اور ڈاکٹربانو روڈ پر کارروائی کی جس میں حوالہ اور ہنڈی کاغیرقانونی کاروبارکرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اےحکام کا کہنا ہےکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان مزید تفتیش جاری ہے۔