وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

  • July 27, 2020, 12:03 pm
  • Breaking News
  • 143 Views

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحیٰ پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے۔
وزیراعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر ہی بات کر سکتے ہیں۔دوسری جانب انتخابات 2018 کو 2 سال مکمل، ہو چکے ہیں۔ 25 جولائی 2020 کو عام انتخابات 2018 کے انعقاد کو 2 سال مکمل ہوئے۔
2 سال قبل ہوئے انتخابات میں تحریک اںصاف وفاق اور 2 صوبوں میں میدان مارنے میں کامیاب رہی تھی۔

تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت قائم کی، جبکہ خیبرپختونخواہ میں مسلسل دوسری مرتبہ انتخابات جیت کر تاریخ رقم کی۔ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ اب جب تحریک اںصاف کی حکومت کو آئے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، تو ایسے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کروایا گیا۔
سروے میں عوام سے تحریک اںصاف کی کارکردگی سے متعلق اور اگر آج انتخابات ہوں تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے، یہ سوالات پوچھے گئے۔ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی غیر اطمینان بخش قرار دی۔ عوام کی اکثریت نے کہا کہ اس حکومت میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے، جبکہ کاروبار کیلئے بھی حالات سازگار نہیں۔ سروے کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت بھی کی اور کہا کہ ان کی نیت اچھی ہے، اس لیے انہیں 5 سال مکمل کرنے چاہیئے، تاہم اپنی کارکردگی میں بھی بہتری لانی چاہیئے۔