پنجاب حکومت کا 8 دن کے لیے تمام مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

  • July 27, 2020, 2:44 pm
  • COVID-19
  • 161 Views

: پنجاب حکومت نے 8 دن کے لیے تمام مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آج رات 12 بجے سے مارکیٹس بند کر دی جائے گی۔پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر تیاری مکمل کرلی ہے۔اسی حکمت عملی کے تحت پنجاب حکومت آج سے آٹھ روز کے لیے مارکیٹیں بند کرے گی۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دیگر وزراء بھی شریک تھے۔اجلاس میں کورونا کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں آٹھ روز تک لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔آج رات 12 بجے سے اگلے بدھ تک تمام مارکیٹیں بند ہو گئی۔کیٹل مارکیٹ ،کھانے پینے، میڈیکل اور گراسری سٹور کھلے رہیں گے۔
یہ فیصلہ عید کے موقع پر کورونا کو کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔کیونکہ عیدالطفر پر بداحتیاطی کی وجہ سے کورونا بہت زیادہ پھیل گیا تھا یہاں تک اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے تھے۔اگر بات کورونا کیسز کی کریں تو پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کیاسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 1894کورونا مریض زیر علاج ہیں۔