ایف سی کا تربت میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے کا مرکزی دہشت گرد ہلاک

  • July 27, 2020, 2:48 pm
  • Breaking News
  • 379 Views

کراچی: ایف سی بلوچستان نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں کالعدم بی ایل اے کا مرکزی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایف سی بلوچستان کی جانب سے خفیہ معلومات پر تربت کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا اور وہ ان کا مرکزی دہشت گرد تھا، جب کہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گرنیڈ، آلات مواصلات اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔