خیبرپختونخوا نے سندھ سے ضیاء الرحمٰن کی خدمات واپس مانگ لیں

  • July 27, 2020, 3:30 pm
  • Breaking News
  • 197 Views

خیبرپختونخوا حکومت نے سندھ حکومت سے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمٰن کی خدمات واپس مانگ لیں۔

صوبائی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کیڈر افسران کی کمی ہے، ضیاء الرحمٰن کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں ۔

اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ضیاء الرحمٰن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا۔