وزیراعظم عمران خان کا 9 اگست کوٹائیگرفورس ڈےمنانےکااعلان

  • July 28, 2020, 3:09 pm
  • National News
  • 117 Views

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام۔ ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس منانے کا اعلان کیا ہے۔ بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانےہیں، شجرکاری مہم میں ٹائیگرفورس کی مہم کاخودحصہ بنوں گا۔
بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آلودگی کی وجہ سےلوگوں کی صحت پراثرپڑرہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ ارکان اسمبلی اوروزرائےاعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے، گلوبل وارمنگ کےباعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل، 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ٹائیگرفورس کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد اس فورس کو مختلف کاموں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
تاہم ان کی کچھ نامناسب حرکتیں بھی منطرعام پر آئی تھیں۔ گزشتہ روز ایک افسوسناک واقع پیش آیا تھا جہاں ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے جانوروں کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس نے چاہ میرا کے قریب رات گئے جانوروں کے کلینک پر دھاوا بول دیا۔ماسک نہ پہننے پر مبینہ رشوت کا بھی مطالبہ کیا۔اس حوالے سے ڈاکٹر ذیشان کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کی جانب سے ویٹنری اسپتال میں ماسک نہ پہننے پر رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔
رشوت نہ دینے پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے تلخ کلامی کی۔اہل علاقہ کی جمع ہونے پر ٹائیگر فورس کے نوجوان جان بچا کر نکلے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار ان کی کاوشوں کی تعریف کی جاتی ہے اور اب اسی ضمن میں 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔