اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قیمت میں اضافہ

  • July 28, 2020, 3:10 pm
  • Business News
  • 182 Views

پاکستا نی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سی167.20روپے سے گھٹ کر 166.80روپے اور قیمت فروخت167.50روپے سے گھٹ کر 167.10روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی167.20روپے سے گھٹ کر166.70روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے گھٹ کر167.20روپے ہوگئی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سی191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 210.50روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے بڑھ کر213روپے ہوگئی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90روپے سے گھٹ کر43.65روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے گھٹ کر44روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے سے گھٹ کر44.75روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے سے گھٹ کر45.10روپے ہوگئی۔