شمالی وزیرستان میں آج عید کی نماز ادا کی گئی

  • July 30, 2020, 10:53 pm
  • National News
  • 105 Views

شمالی وزیرستان میں آج عید کی نماز ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں آج عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مقامی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ماہ کے اوائل میں ذوالحج کے چاند دیکھنے کے بعد گواہوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی شمالی وزیرستان میں پاکستان بھر سے ایک دن قبل عید منا لی گئی تھی۔ شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شام میں عید کی نماز ادا کی گئی تھی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ نمازعيد کا سب سے بڑا اجتماع تبليغی مسجد ميں ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شکرکت کی تھی۔
اس کے علاوہ عید کی نماز کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے بعد عید کی نماز ادا کی گئی۔

تاہم اس مرتبہ بھی شمالی وزیرستان میں پورے پاکستان سے پہلے عید کی نماز ادا کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں میں عید کی خوشیاں پائی جا رہی ہیں۔ تاہم ملک بھر میں عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہبازگل نے عید کی تعطیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید کیلئے صرف 1 چھٹی دی جائے گی، تاہم حکومت نے اس کی تردید کر دی ہے۔
واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ اس اعلان کے بعد گزشتہ عید کی طرح اس مرتبہ بھی رویت ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے ایک روز بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر عید الاضحیٰ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، تاہم بدھ 22 جولائی کی شام کو جس نے بھی ذی الحج کا چاند دیکھا، اس نے یہی کہا کہ یہ دوسرے دن کا چاند ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے عید 31 جولائی کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ چونکہ بادلوں کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جا سکا، اس لیے عید الاضحیٰ 31 جولائی کی بجائے یکم اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔