پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا

  • July 30, 2020, 10:55 pm
  • Science & Technology News
  • 149 Views

پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پب جی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ادارے نے گیم پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پب جی گیم کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ادارے نے گیم کی انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا تھا جس کے بعد ادارے کو یقین دلایا گیا ہے ان تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پب جی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



خیال رہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پب جی گیم پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے نے 23 جولائی کو سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ پی ٹی اے نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی تھی۔ تاہم اب بپ جی انتظمایہ اور پی ٹی کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد گیم پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔