خیبرپختونخواہ میں افغان مہاجرین کل عید الضحیٰ منائیں گے

  • July 30, 2020, 10:57 pm
  • National News
  • 96 Views

افغان مہاجرین کل عید الضحیٰ منائینگے جبکہ ملک بھر میں پرسوں عید الضحیٰ مذہبی عقید ت و احترام اور سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔ کل نماز جمعہ کے لئے سیکورٹی ہا ئی الرٹ کردی گئی ہے پشاور کے حساس ترین عبادت گاہوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی نفری کی تعیناتی کی ہدایات کی گئی ہے پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے مناسب اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔
افغان مہاجرین نے عید الضحیٰ سعودی عرب کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے افغان بستیوں میں عیدالضحیٰ منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہے ۔ کچہ گڑھی ، حیات آباد ، رنگ روڈ ، لطیف آباد ، پھندو ، سمیت مختلف مقامات پر عید الضحیٰ جمعہ کے روز کے لئے سیکورٹی کے مناسب اقدامات بھی کر دیئے گئے ہیں ۔ افغان مہاجرین عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ؑ کی یاد تازہ کرینگے افغان مہاجرین کی جانب سے جمعہ کے روز عید الضحیٰ منانے کے لئے مختلف مقامات پر اعلانات بھی کئے گئے ہیں واضح رہے کہ افغان مہاجرین ہر سال عید الضحیٰ اور عید الفطر اور رمضان المبارک سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں۔