صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

  • July 30, 2020, 11:01 pm
  • Breaking News
  • 124 Views

صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا درخواست مسترد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار، درخواست گزار پر جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت جانب عارف علوی کو نااہل قرار دیے جانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
جمعرات کے روز ہوئی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے دائر درخواست پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی درخواستیں غیر سنجیدہ اور عدالت کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں۔ ایسی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کیے جانے کی ضرورت ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

جبکہ درخواست گزار پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج جمعرات کے روز وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی اہلیت کے حوالے سے بھی فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعظم کے معاونین دہری شہریت کے حامل نہیں ہو سکتے۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے سنایا گیا۔