ملکی مفاد پر قانون سازی کی جیت اور ذاتی مفاد کی شکست قوم کو مبارک ہو، مراد سعید

  • July 30, 2020, 11:13 pm
  • National News
  • 264 Views

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت میں لوٹ مار ان کی ترجیح ہوتی ہے لیکن اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو لوٹ کی چھوٹ ہدف بن جاتی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ ان کی نااہلیوں سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا۔ اب ہدف تھا کہ ملک گرے لسٹ میں رہتا ہے تو رہے، لوٹ سے چھوٹ ملنی چاہیے تاہم ملکی مفاد پر قانون سازی کی جیت اور ذاتی مفاد کی شکست قوم کو مبارک ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کا کیس بند کرنے کا این آر او مانگا گیا۔ انہوں نے ٹی ٹیز سکینڈل دبانے کی چھوٹ مانگی، نہیں دی گئی جبکہ 1999ء سے پہلے کے مقدمات ختم کرنے کی التجا کی گئی، کامیابی نہیں ملی۔