سندھ میں کورونا کے 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

  • August 2, 2020, 4:50 pm
  • COVID-19
  • 201 Views

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5272 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، 177 نئے کیسز سامنے آئے، مجموعی طور پر اب تک 767712 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب تک صوبے بھر میں 121486کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2224 ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 453 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد اب تک 111006مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت 8256 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 7791 گھروں میں اور 12 آئسولیشن مراکز پر ہیں، جبکہ 453 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق 369 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی میں 177نئے کیسز میں سے 29 مثبت رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 11، ضلع شرقی 9 اورضلع کورنگی میں 1 کیس رپورٹ ہوا جبکہ ضلع وسطی 3، ضلع ملیر 5 اور ضلع غربی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

صوبے کے دیگر شہروں گھوٹکی میں 16، سکھر میں 15، شکارپور میں 13، ٹنڈوالہ یار میں 12 کیسز ہیں۔

شہید بینظیر آباد میں11، میرپورخاص میں 10، حیدرآباد میں 7، جیکب آباد، جامشورو، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 8-8 کیس رپورٹ ہوئے۔

خیرپور اور نوشہرو فیروز میں 6-6 جبکہ دادو، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان میں 3-3 کیسز سامنے آئے