تیرہ سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمن کو ذبح کر دیا

  • August 4, 2020, 12:28 pm
  • National News
  • 208 Views

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 13 سالہ لڑکے نے کھیل کے دوران جھگڑے پر 12 سالہ دوست کو چھری مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کے قتل کا واقعہ ہڈریاہ تھانے کے منہالا گاؤں میں پیش آیا۔جہاں کھیل کے دوران تیرہ سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمن میں جھگڑا ہوا تو فراز نے عبدالرحمن کی گردن پر چھری چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
عبدالرحمن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے میں نو بیاہتہ جوڑا قتل کر دیا گیاتھا،بتایا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پچاس سالہ شخص کو اس کی جواں سالہ دوسری بیوی کے ساتھ گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود ناظم آباد میں سبحان بیکری کے قریب ایک گھر سے پچاس سلیم شخص اور اس کی جوان سالہ اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ قتل کئے گئے شخص سلیم نے مذکورہ خاتون سے چار ماہ پہلے سے شادی کی تھی۔مقتول سلیم اورنگی ٹاؤن میں تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا اور ناظم آباد میں چند ماہ قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خون آلود آلہ برآمد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات سے کافی دیر قبل اس مکان سے 2،3 افراد کو باہر نکلتے دیکھا گیا تھا۔ قتل کیے گئے دونوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد پولیس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔