لڑکی کی لڑکی سے شادی، دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • August 4, 2020, 12:29 pm
  • National News
  • 199 Views

لڑکی کی لڑکی سے شادی، دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی، طلاق نامہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے دلہا اور دلہن کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علی آکاش کی طبیعت درست نہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں جمع نہیں ہو سکا۔
تاہم عدالت نے اس کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کل تک دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا تو اس کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے، تاہم عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چند عرصہ قبل عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی۔ جنس بدل کر شادی کرنے والی سہلیاں راتوں رات فرار ہوں گئیں تھیں۔ عاصمہ بی بی نے شادی کے لیے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نام آکاش رکھا تھا۔ دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر کورٹ میرج کی۔نہہا علی کے والد کی درخواست پر عدالت نے تمام فریقین کو طلب کیا تھا۔
تاہم بعد ازاں آکاش کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علی آکاش کو جان کا خطرہ ہے اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا۔عدالت نے سی سی پی او راولپنڈی کو علی آکاش کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور چار اگست تک میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا جس کے بعد آج کیس کی سماعت ہوئی ہے اور اس سماعت کے بعد اب دلہا دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ طلاق نامہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔