بابراعظم اور اپنی بیٹی کی شادی کی افواہوں پر شاہد آفریدی سخت برہم

  • August 4, 2020, 1:57 pm
  • National News
  • 828 Views

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوب پر مختلف اکاؤنٹس سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے اپنی شادی کی بات کی جس پر آفریدی نے بابر اعظم کو کھری کھری سنا دیں۔

اس حوالے سے اب شاہد آفریدی نے خود ہی خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'مہربانی فرما کر اس طرح کی بکواس اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔'


انہوں نے مزید لکھا کہ 'میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں، ایسی افواہیں اور جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو۔'