صوبے کے امن و امان کو بہتر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، کمانڈر سدرن کمانڈ

  • August 4, 2020, 2:17 pm
  • National News
  • 244 Views

کوئٹہ:کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی عکاس ہے۔صوبے کے امن و امان کو بہتر رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، یہ بات انہوں نے عید کے روز نوشکی میں آفیسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے عید کے روز نوشکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عید کا پہلا دن اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا نوشکی آمد کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیاانہوں نے آفسیران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی تعریف کی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی عکاس ہے فورسز نے عوام کے ساتھ ملکر صوبے کی صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے جو کوششیں کیں و ہ گارکر ثابت ہوئیں اور آج بلوچستان میں امن کی شمع روشن ہورہی ہے۔