اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اتحاد کے لئے سنجیدہ نہیں،غفور حید ری

  • August 4, 2020, 2:19 pm
  • National News
  • 131 Views

قلات : جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اتحاد کے لئے سنجیدہ نہیں بلکہ نااہل حکومت کو چپکے چپکے مضبوط کرنے کے لیے اہم رول ادا کر رہی ہے جمعیت علماء اسلام اوراپوزیشن کی چھوٹی جماعتیں نا اہل حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متفق ہیںان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سنئیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں عید ملنے والے مختلف وفود ڈاکٹر یعقوب بلوچ ڈاکٹر ظہیر لانگو محمد عمر غزنوی ٹکری عبدالکریم لہڑی حاجی عزیز محمد لہڑی ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا ایک جالی طبقے کو حکومت دیا گیا اس دن سے جمعیت علماء اسلام نے اسی الیکشن کو مسترد کیا تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اس حکومت کے خلاف میدان میں اترے انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت کے پرسر اقتدار آنے کے بعد ملکی معیشت ڈوب گئےبیروزگاری میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا نوجوان طبقے ڈگریاں لیکر ٹھوکریں کھا رہی ہے ہزاروں نوکریاں دینے والے ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا حکومت کے پہیہ جام ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم میں ردو بل کے لیئے اسمبلی میں بل لایا جسے جمعیت اور اپوزیشن نے مل کر مسترد کردیا اس وقت جمعیت اسمبلی میں چوکیداری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔