کورونا کیسز میں بتدریج کمی پر تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان

  • August 4, 2020, 4:37 pm
  • COVID-19
  • 237 Views

کورونا کیسز میں بتدریج کمی پر تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کل اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن پنجاب نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کر لیا۔سکول ایجوکیشن نے وفاق کے فیصلے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ یاسر ہمایوں اور مراد راس اپنے اپنے محکموں کے ایس او پیز پیش کریں گے۔لاہور،بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں کل تمام تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔8جولائی کو کانفرنس نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے نئے فول پروف ایس او پیز تیار کر لیے گئے۔
وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فل پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

نئے ایس او پی کے تحت سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی نہیں ہوگی۔طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائے گی۔ ہر کلاس روم، ٹیچر سٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش اسپرے لازم ہوگا۔ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلباء بیٹھ سکیں گے۔طلباء طالبات ٹیچرز وغیرہ ایک دوسرے کو کاغذ اور پینسل وغیرہ نہیں دے سکیں گے۔طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہو گا۔
کلاس میں صرف انگریزی مضامین پڑھائے جائیں گے۔ دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا۔ ایک کلاس میں بیس بچے بیٹھ سکیں گے۔واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ۔