کابینہ اجلاس کے دوران شیخ رشید کی طبیعت بگڑ گئی

  • August 5, 2020, 1:30 pm
  • Breaking News
  • 255 Views

کابینہ اجلاس کے دوران شیخ رشید کی طبیعت بگڑ گئی، وزیر ریلوے طبیعت خراب ہونے پر وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے مہلک وبا کو شکست دے دی تھی۔ شیخ رشید احمد کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ تاہم مہلک وبا کو شکست دینے کے باوجود شیخ رشید احمد مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے۔ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہ آج ل میڈیا پر بھی کم نظر آ رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایسا لگا تھا کہ وہ زندہ نہیں بچ پائیں گے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دوران علاج انہیں لگ رہا تھا جیسے وہ اب زندہ نہیں بچنے والے، اس لیے انہوں نے ایک کتاب لکھنا شروع کر دی۔ اپنی اس کتاب میں انہوں نے تمام سچ بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے 10 سال بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔