ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار

  • August 5, 2020, 4:27 pm
  • Education News
  • 341 Views

اسلام آباد:بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بین الصوبائی وزرا ءنے شرکت کی،کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دی تاہم دیگر تمام صوبوں نے تجویز کی مخالفت کرتے اسکولز 15ستمبر سے ہی کھولنے کا کہا ۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15ستمبر کافیصلہ برقرار رکھاگیا۔

ملک بھرمیں یکساں نصاب تعلیم پر بھی مشاورت اور ابتدائی مسودے پربحث ہوئی۔

کانفرنس میں صوبوں نے یکساں نصاب سے متعلق تجاویز سے آگاہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ،جس کے بعد قومی نصاب کونسل یکساں نصاف سے متعلق ماڈل بکس تیار کرے گی۔