وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان

  • August 10, 2020, 12:34 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مون سون بارشوں کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی،نصیرآباد،جھل مگسی،سبی،لسبیلہ میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی،توقع سے زیادہ بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج،صوبائی حکومت سے مل کر ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسےمسافروں کی سہولت کے لیے 10 اگست کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے سبی کے لیے شٹل ٹرین چلےگی،10اگست کو شام 4 بجے سبی سے کوئٹہ کے لیےشٹل ٹرین چلےگی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 2 گیس پائپ لائنیں بہا کر لے گئے۔

صوبے میں سیلابی صورت حال کے باعث محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔