دادو اور جھل مگسی میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

  • August 10, 2020, 12:42 pm
  • Weather News
  • 194 Views

بارشوں اور بند ٹوٹنے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔پاک آرمی اور نیوی کے جوان، ڈاکٹرز اور انجینئرز سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔جھل مگسی کے تمام ہندو خاندان 8گھنٹے آپریشن کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دادو اور جھل مگسی کے مختلف علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پاک فو ج اور پاک بحریہ کی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔آرمی اورنیوی کی میڈیکل و انجینئرنگ ٹیمیں سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے ایک ہزارافراد کو گرم کھانا فراہم کردیا گیا۔جھل مگسی اور گندھاوا کی مرکزی کالونیز کا رابطہ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پارسی بریج ہر طرح کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔ کوسٹل ہائی وے سے رابطے بھی بحال کردیے گئے ہیں۔

جھل مگسی کے تمام ہندو خاندان 8گھنٹے آپریشن کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردئے گئے۔این 65 شاہراہ بی بی نانی برج اور پنجرہ برج کے مقامات پر زیادہ پانی کی وجہ سے بند ہے۔مرکزی گیس ٹرانسمیشن لائن بی بی نانی برج کے قریب متاثر ہے۔ کوئٹہ تا جیکب آباد، گوادر تک کراچی اور سبی سے کوہلو تک شاہراہیں بدستور بند ہیں۔