نوشہرو فیروز میں قاری کی مسجد کے اندر بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

  • August 10, 2020, 4:20 pm
  • Breaking News
  • 673 Views

ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک مسجد کے اندر مولوی نے ایک بچے کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ یہ واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں کنڈیارو میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ایک ایسا واقعہ پیش ہے جس سے انسانیت بھی شرما گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوشہرو فیروز میں قاری نے مسجد کے اندر بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔12 سالہ بچہ مسجد کے اندر قرآن پاک پڑھ رہا تھا جب اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کا نام حافظ قاری محمد عباس بتایا گیا ہے۔مسجد کے اندر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیوجہ سے یہ دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ملزم اس وقت مفرور ہے ، جبکہ پولیس اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،کچھ عرصہ قبل خیرپور میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے بھی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ میں استاد سارنگ شر نے 2 طالب علموں سے زیادتی کی، استاد نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جو کہ وائرل ہوگئیں۔ ملزم سار رنگ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا اور اپنے ذاتی کمرے میں لے جاکر ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بھی بناتا۔ملزم اہل خانہ کو بچوں کی ویڈیو دکھا کر ان سے پیسے مانگتا تھا۔