پنجاب حکومت کا پہلی تا دسویں جماعت تک نصاب اسمارٹ کرنے کا فیصلہ

  • August 10, 2020, 4:21 pm
  • Education News
  • 184 Views

پنجاب حکومت نے پہلی تا دسویں جماعت تک نصاب اسمارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سالانہ امتحانات2021ء کیلئے سلیبس40 سے 50 فیصد کم ہوگا، ماہر اساتذہ اسمارٹ سیلبس کا تنقیدی جائزہ لیں گے، نیا ڈیزائن کردہ تمام نصاب آن لائن بھی دستیاب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی سے دسویں جماعت تک نصاب اسمارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جس کے تحت تمام نصاب کا سیلبس برائے سالانہ امتحانات2021ء کیلئے 40 سے50 فصد تک کم ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اسمارٹ نصاب کا اقدام کورونا کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔ ماہر اساتذہ کو اسمارٹ سیلبس کا تنقیدی جائزہ لینے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے اسکول مینجمنٹ کو بھی سیلبس ارسال کیا جائے گا۔
نیا ڈیزائن کردہ تمام نصاب آن لائن بھی دستیاب ہوگا۔ واضح رہے ملک بھر میں کورونا صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آؤٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔ پنجاب میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔