ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست، پاکستان کو سعودی عرب کے غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا

  • August 11, 2020, 11:10 am
  • Business News
  • 187 Views

ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست، پاکستان کو سعودی عرب کے غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر تاحال مثبت جواب نہیں دیا گیا، پاکستان نے سعودی حکومت کے مطالبے پر 1 ارب ڈالرز واپس کیے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست پر مثبت جواب نہیں ملا۔
پاکستان نے سعودی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت کے معاہدے میں مزید توسیع کر دی جائے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس درخواست پر مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے مطالبے پر ہی ایک ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے قرضہ واپس مانگے جانے پر پاکستان نے چین سے ایک ارب ڈالرز لے کر ادائیگی کی ۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے مئوخر ادائیگی پرتیل کی سہولت کیلئے سعودی عرب کو درخواست دی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل مئوخر ادائیگی پر سہولت کے معاہدے کا پہلا سال 9 جولائی 2020ء کو مکمل ہوا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ3.2 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا۔ یہ معاہدہ ایک سال کیلئے لیکن قابل توسیع تھا۔ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم بھی واپس کردی گئی۔
پاکستان نے چین سے 1 ارب ڈالرز لے کر سعودی عرب کو قرضہ واپس کیا۔ جبکہ ادھار تیل معاہدے میں توسیع کیلئے دی گئی درخواست پر سعودی حکومت غور کررہی ہے۔ اب دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر تاحال مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب سے مثبت جواب ملنے کی توقع ہے۔