گیس پائپ لائن کی مرمت میں وقت درکار، بلوچستان کو گیس کی سپلائی تاحال متاثر

  • August 11, 2020, 11:20 am
  • National News
  • 365 Views

کراچی: سبی اور کوٸٹہ کے راستے بند ہونے کے سبب گیس پاٸپ لاٸن کی مرمت میں تاخیر ہورہی ہے اور بلوچستان کو گیس کی سپلائی تاحال متاثر ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سبی اور کوٸٹہ کے راستے بند ہونے کے سبب گیس پاٸپ لاٸن کی مرمت کے لیے مزید وقت درکار ہے، ایس ایس جی سی کی بلوچستان کو گیس سپلائی کرنے والی 3 لاٸنوں میں سے دو مین لاٸن حالیہ بارشوں کی سبب سخت متاثر ہوٸی ہیں۔

ترجمان کے مطابق بی بی نانی کے قریب ٹوٹنے والی پاٸپ لاٸن کے سبب بلوچستان کو گیس کی سپلاٸی متاثر ہوٸی ہے، سبی اور کوٸٹہ جانے والی سڑک کا بارشوں اور ان کی تباہ کاری کے سبب کوٸٹہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سوٸی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم کو بی بی نانی کی جگہ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق راستے بند ہونے کے سبب ٹوٹی ہوٸی لاٸن کے مرمتی کام میں مزید وقت درکارہے، ایس ایس جی سی کی ٹیم مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سوٸی سدرن گیس کمپنی کی کوشش ہے کہ راستے کھلنے کے فوری بعد ٹوٹی ہوٸی گیس پاٸپ لاٸن کا مرمتی کام جلد مکمل کرکے کوٸٹہ کی گیس بحال کی جائے گی۔