مریم نواز کی نیب آفس پیشی ، لیگی کارکنوں کا پولیس پر پتھراؤ

  • August 11, 2020, 1:16 pm
  • National News
  • 112 Views

مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا ، خود مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں پتھروں سے بھر10شاپر رکھے گئے ۔

مریم نواز کی سکیورٹی کی گاڑی نمبر ایل ای 3378میں پتھر سے بھرے شاپر رکھے گئے، گاڑی میں رکھے گئے پتھروں کی ایکسکلوژو فوٹیج 92نیوز نے حاصل کر لی ۔ فوٹیج بنانے پر سکیورٹی عملی نے 92نیوز کے رپورٹر سے بدتمیزی کی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ۔

92 نیوز کے رپورٹرنے فوٹیج بنا لی تو سکیورٹی کی گاڑی سے پتھر ہٹا دیے گئے، مریم نواز سکیورٹی کی گاڑی میں پتھروں سے بھرے شاپر رکھنے کا مقصد کیا تھا؟۔

کارکنوں نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھراؤ کیا جب کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی ۔