سندھ حکومت نے ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

  • August 11, 2020, 1:20 pm
  • National News
  • 146 Views

کراچی: سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، سندھ حکومت نے انہیں ڈی سی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے ضیا الرحمٰن کی خدمات دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈی سی سینٹرل کراچی کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔