پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ، تین مریض جاں بحق

  • August 12, 2020, 5:46 pm
  • COVID-19
  • 143 Views

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 177 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس کے129نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد94ہزار715ہو گئی ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صرف لاہور میں سب سے زیادہ 46نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد کرونا سے اموات کی کل تعداد2177ہوگئی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد86ہزار 341ہوگئی ہے۔ اب تک7لاکھ 94ہزار 558ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہورمیں 46،شیخو پورہ 3،راولپنڈی1،جہلم 1،اٹک 1 اورگوجرانوالہ میں 9کیسز رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ2،گجرات5،حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین3،ملتان13،خانیوال2،فیصل آباد 6چنیوٹ3 اورجھنگ 1اوررحیم یار خان میں5کیسز سامنے آئے۔

اس کے علاوہ سرگودھا 6،میانوالی1،خوشاب 1،بھکر 1،بہاولنگر1،بہاولپور3، ڈیرہ غازی خان6، مظفرگڑھ 3،راجن پور 1،لیہ 1ساہیوال1اور پاکپتن میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔