بنگلہ دیش ،فی کس آمدنی 2,000 ڈالر سے بڑھ گئی

  • August 13, 2020, 1:43 pm
  • Breaking News
  • 114 Views

بنگلہ دیش میں فی کس آمدنی کی شرح 2,000 ڈالر سے بڑھ گئی۔ بنگلہ دیش کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019/20کے دوران فی کس آمدنی بڑھ کر 2,064 ڈالر سالانہ پر آگئی ہے جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران1,909 ڈالر فی کس پر تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 2019/20کے دوران جی ڈی پی میں 5.24 فیصد اضافہ ہوا تاہم معاشی ترقی کی مجموعی رفتار کورونا وبا کے اثرات کے باعث مالی سال کی دوسری ششماہی میں سست روی کا شکار رہی۔