پولیو مہم میں 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ٹیمیں تشکیل

  • August 13, 2020, 1:50 pm
  • Health News
  • 198 Views

لاہور: ترجمان پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا جائے گا، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان ضلعوں میں کیس رسپانس مکمل کیا جا چکا ہے، ٹیمیں مہم کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کے مطابق محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس کا کہنا ہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

سندس ارشاد نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو قطرے ضرور پلوائیں۔