ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز

  • August 17, 2020, 10:02 am
  • Education News
  • 338 Views

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرابر حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ،تعلیمی ادارے کھولنے کا مقصد کسی سے عناد یا ضد بازی نہیں ۔
ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے، بورڈ کی کلاسوں والے بچوں کو ہفتہ کو بلایا گیا تھا، بلوچستان اور کے پی کے میں 90 فیصد جبکہ کشمیر ؤر سندھ میں پچاس فیصد ادارے کھل گئے ہیں، ایس او پیز کو فالو کیا ہے، چھوٹے بچوں کو سکولوں میں نہیں بلایا گیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ سکولوں میں تعداد دکھانے کا مقصد نہیں تھا محض تعلیمی ماحول بنا رہے ہیں، ملک ابرار حسین سوات سمیت بعض علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں۔ملک ابرار حسین نے کہاکہ مجموعی طور پر ملک میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، حکومت سے ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں وطن کے بچوں کو پڑھنے دیا جائے، بچوں کو زبردستی نہیں بلایا جا رہا صرف میٹرک اور انٹر لیول کے بچوں کو بلا کر تعلیمی سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔