پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 افراد جاںبحق

  • August 17, 2020, 10:04 am
  • COVID-19
  • 223 Views

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 14 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 488نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 677 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 215ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 175 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 16 ہزار 248 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 769 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 69ہزار 87مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ26 ہزار 182 ہے، جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 95 ہزار447 مریض سامنے آئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 215 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار390 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 295مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502کورونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 184 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22ہزار 448 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 22 لاکھ 99ہزار 601 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔