پولیو مہم کی کامیابی والدین ،سول سوسائٹی کے بغیر ممکن نہیں،جام کمال

  • August 17, 2020, 10:06 am
  • National News
  • 134 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی والدین اور سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پولیو کیسز میں اضافہ ہوا جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نےکہا کہ پولیو جیسے مرض کے تدارک کےلیے عالمی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں ۔

جام کمال نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ مہم کی نگرانی اور پولیو ٹیموں کو سہولیات سمیت انہیں تحفظ فراہم کریں۔