مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ 2023 تک توبہ استغفار کریں، فیاض الحسن چوہان

  • August 17, 2020, 10:08 am
  • Political News
  • 175 Views

راولپنڈی: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ 2023 تک ہاتھ میں تسبیح لے کر مصلٰے پر توبہ استغفار کریں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ دیں گی، یہ بھی کہا تھا کہ مولانا اس دھوکے کے بعد “جو درد ملا اپنوں سے ملا” گنگناتے پھریں گے۔ آج مولانا فضل الرحمان کی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر برملا تنقید میری پیش گوئی کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شاید پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عقل آ گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد ان کے مال سے اپنی جیبیں بھرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہیے کہ 2023 تک ہاتھ میں تسبیح لے کر مصلٰے پر توبہ استغفار کریں۔