صوابی میں کمسن بیٹیاں فروخت کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار

  • August 14, 2020, 10:09 am
  • Breaking News
  • 121 Views

صوابی: پولیس نے اپنی کمسن بیٹیاں فروخت کرنے والا سنگ دل باپ گرفتار کر کے دو بچیاں بازیاب کرالیں۔

ایس ایچ او کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ ڈاگئی میں باپ اپنی 2 بیٹیاں 11 سالہ اسما اور 10 سالہ حسنہ کو ممتاز نامی شخص کی مددسے ساڑھے 3 لاکھ میں صوبہ پنجاب میں فروخت کر رہا ہے۔

ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ہدایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا، ملزم ممتاز کی تلاش جاری ہے۔