بلوچستان میں کورونا پھر سے پھیل رہا ہے، محرم کی مجالس میں احتیاط برتنا ہوگی، چیف سیکرٹری بلوچستان

  • August 17, 2020, 2:01 pm
  • COVID-19
  • 268 Views

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت زیر صدارت کوئٹہ سمیت صوبے میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے امن وامان کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان، ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندو ں و مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبرو ایثار اور قربانی کا درس دیتاہے اور ہمیں چاہے کہ ہم اپنے اندر ایثار،قربانی،تحمل اوربرداشت کا جذبہ پیداکرتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی،بھائی چارے اوریکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اوراپنے قول وعمل سے خود کوبہترین مسلمان ثابت کریں انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں جلوس ومجالس کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔ا ور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے اپنے اپنے علاقوں اور اضلاع میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حفاظتی انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اچھا کردار ادا کیا ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں واپس کورونا کے کچھ کیسز بڑھے ہیں۔اور اس سے بچنے کیلئے جلوس اور مجالس میں حکومت کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ا نہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کوبنیادی کرداراداکرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرناہوگی اس موقع پر علما ء نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر قدم پر حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اجلاس میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی