نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ

  • August 18, 2020, 10:31 am
  • National News
  • 108 Views

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو اپنے مؤقف کی نفی قرار دیا ہے اور کہا کہ میری بیماری، دور ہونے اور کمیونی کیشن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔

انہوں نے مولانا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن رہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے اور مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو نیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔