زرتاج گل نے ضیاءالحق کےیوم وفات کویوم پیدائش کہہ دیا

  • August 18, 2020, 11:40 am
  • Breaking News
  • 168 Views

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سماء کے لائیو پروگرام میں سابق صدر ضیاء الحق کے یومِ وفات کو یوم پیدائش کہنے کے بعد معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز پروگرام ندیم ملک میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ’’میں ن لیگ کے رہنماء جاوید لطیف کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں کیونکہ انکے پارٹی کے بانی کا یومِ پیدائش ہے‘‘۔

زرتاج گل کے تبصرے پر ندیم ملک نے پروگرام کے دوران انہیں یاد دلایا کہ 17 اگست کو ضیاء الحق کا جہاز کریش ہوا تھا۔ وزیر مملکت کی بات پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے جبکہ جاوید لطیف حیران ہوگئے۔

تصیح کے بعد وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ کو ضیاء الحق کا یومِ وفات منانا چاہیئے کیونکہ سابق صدر انکی پارٹی کے بانی تھے۔


زرتاج گل کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر وزیر مملکت کے میمز بنا کر شیئر کرنا شروع کر دیے۔



واضح رہے کہ زرتاج گل اس سے قبل بھی اس طرح کے بیانات دے چکی ہیں۔

سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیاد رکھی تھی۔